Home » کال سینٹر کا اصل چہرہ — فریشرز کے لیے ضروری انتباہ

کال سینٹر کا اصل چہرہ — فریشرز کے لیے ضروری انتباہ

by Shakir Khan
0 comments 92 views 3 minutes read Night shift in a call center

کال سینٹر میں کام — حقیقت، تجربہ اور نوجوانوں کے لیے فیصلہ

کال سینٹر کیا ہوتا ہے؟

کال سینٹر وہ جگہ ہے جہاں کمپنیوں کے کسٹمرز کو کال کی جاتی ہے یا ان کی کالز پر سروس دی جاتی ہے۔ باہر سے یہ کام آسان لگتا ہے مگر حقیقت میں اس کے اندر بہت زیادہ پریشر، ٹارگٹس اور ڈسپلن ہوتا ہے۔

فریشر کے لیے کال سینٹر کی حقیقت

جب کوئی نیا نوجوان پہلی بار کال سینٹر میں جاتا ہے تو اسے اندازہ نہیں ہوتا کہ:

  • روزانہ بھاری ٹارگٹس ملتے ہیں
  • سپروائزرز سخت رویہ رکھتے ہیں
  • ٹارگٹ پورا نہ کرنے پر فوری ٹرمینیٹ کر دیتے ہیں
  • اور اکثر کیسز میں تنخواہ بھی نہیں ملتی

شروع میں آپ ہر بات مان لیتے ہیں، مگر چند دن بعد سمجھ آتا ہے کہ یہ کام دل کے کمزور لوگوں کے لیے نہیں۔

میرا ذاتی تجربہ — BPO کا حقیقت میں کیا حال ہے؟

میں نے راولپنڈی روڈ فائیو پر واقع BPO میں کام کیا۔
یہ میرا زندگی کا سب سے بدترین تجربہ تھا۔

  • 10–15 دن مسلسل محنت
  • سخت ماحول
  • گندی زبان
  • ٹارگٹ پورا نہ ہوا تو سیدھا ٹرمینیٹ
  • اور سب سے بری بات: تنخواہ نہیں دی جاتی

جب پیسے مانگے جائیں تو آج نہیں — کل نہیں — پرسوں نہیں… بس یہی بہانے۔

آپ محنت بھی کرتے ہیں، عزت بھی گنواتے ہیں… اور آخر میں ہاتھ کچھ نہیں آتا۔

ہم کس کمپین پر کام کرتے تھے؟

ہم Affordable Health Care کی امریکی کمپین پر کام کرتے تھے جس میں امریکہ کے لوگوں کی ہیلتھ انشورنس اپڈیٹ کروائی جاتی ہے۔

یہ کام بالکل آسان نہیں کیونکہ:

  • زیادہ تر لوگ پہلے سے مطمئن ہوتے ہیں
  • بدتمیزی عام ہے
  • کامیاب کالیں بہت کم ملتی ہیں

میرے تجربے میں امریکی مرد زیادہ سخت اور بدتمیز نکلے جبکہ خواتین نسبتاً زیادہ شائستہ تھیں اور فائدہ سمجھ کر اپڈیٹ بھی کروا لیتی تھیں۔

کال سینٹر میں کام کی بڑی مشکلات

  • روزانہ کا ٹارگٹ پریشر
  • باس کا سخت رویہ
  • گالیاں سننا
  • مسلسل ذہنی دباؤ
  • ٹرمینیٹ کا خوف
  • اور اکثر تنخواہ کا نہ ملنا

یہ چیزیں انسان کا اعتماد توڑ دیتی ہیں۔

کیا طلبہ کو کال سینٹر میں کام کرنا چاہیے؟

یہ مکمل طور پر آپ کے شیڈول پر منحصر ہے۔

اگر آپ کی چھٹی 1 یا 2 بجے ہوتی ہے

تو آپ کال سینٹر اور پڑھائی دونوں مینج کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کی چھٹی 4 یا 5 بجے ہوتی ہے

تو بالکل بھی کال سینٹر نہ جائیں کیونکہ:

  • پڑھائی تباہ ہو جائے گی
  • نیند کم ہو جائے گی
  • صحت خراب ہو گی
  • ذہنی دباؤ بڑھ جائے گا
  • اور آخر میں بغیر پیسے کے ٹرمینیٹ کر دیا جائے گا

کب کال سینٹر میں کام نہیں کرنا چاہیے؟

  • جب جگہ ٹارگٹ بیسڈ ہو
  • جب کمپنی تنخواہ وقت پر نہ دے
  • جب ماحول گالیوں سے بھرا ہو
  • جب کمپین غلط بیانی والی ہو
  • جب آپ طالب علم ہوں اور ٹائم کم ہو

کال سینٹر کا اچھا پہلو — اگر کمپنی اچھی ہو

کچھ کال سینٹر واقعی اچھے ہوتے ہیں، وہاں:

  • تنخواہ وقت پر ملتی ہے
  • بونس بھی ملتا ہے
  • ماحول صاف اور پروفیشنل ہوتا ہے
  • کمیونیکیشن اور انگلش بہتر ہوتی ہے
  • سیلنگ اسکلز سیکھنے کو ملتی ہیں

لیکن یہ صرف اچھی کمپنی میں ہوتا ہے۔

آخری رائے — جانا چاہیے یا نہیں؟

اگر کمپنی ایماندار ہو، سسٹم مضبوط ہو، اور وقت آپ کے ساتھ میچ کرتا ہو تو آپ جا سکتے ہیں۔
جہاں عزت بھی جائے، وقت بھی، اور پیسے بھی نہ ملیں —
تو وہاں ہرگز نہ جائیں۔


You may also like

Leave a Comment

* By using this form you agree with the storage and handling of your data by this website.

-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00