“سپارکو میں میٹرک پاس طلبہ کے لیے تین سالہ مفت ڈپلومہ، فری رہائش و کھانا، اور کنفرم سرکاری نوکری کا سنہری موقع۔ داخلہ کی آخری تاریخ 30 نومبر 2025۔”
پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو (SUPARCO) نے میٹرک پاس طلبہ و طالبات کے لیے ایک شاندار تعلیمی موقع فراہم کیا ہے۔ سپارکو انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ (SITT) کراچی میں تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (DAE) کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، جو مکمل طور پر بلا فیس ہے۔
پروگرام کی خصوصیات
فری ہاسٹل اور فری میس (رہائش اور کھانا پینا)
جدید لیبارٹریز اور ورکشاپس
ٹرانسپورٹ سہولت
محدود میڈیکل کوریج
عملی تربیت اور فیلڈ وزٹس
داخلہ کی تفصیلات
اہلیت: میٹرک (سائنس گروپ) پاس طلبہ و طالبات
آخری تاریخ: 30 نومبر 2025
درخواست دینے کے بعد منتخب امیدواروں کو انٹرویو اور میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔
مستقبل کے مواقع
ڈپلومہ مکمل کرنے پر کنفرم سرکاری نوکری بطور سب انجینئر دی جائے گی۔
پوزیشن ہولڈرز (فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ) کو مزید تعلیم کے لیے بی ای (Bachelor of Engineering) بھی سرکاری خرچ پر کرائی جائے گی۔
اپیل
یہ موقع ہزاروں طلبہ و طالبات کے لیے ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ براہ کرم اپنے اردگرد میٹرک پاس بچوں اور بچیوں کو لازمی اطلاع دیں تاکہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔