top of page

زمین پر کتنے جانداروں کی انواع ہیں؟

Writer: Shakir KhanShakir Khan

Updated: Aug 2, 2024


جانوروں کے تحفظ کے بین الاقوامی ادارے انٹرنیشںل یونین فار کنزرویشن آف نیچر(ICUN) زمین پر موجود جانوروں اور پودوں کی انواع کا ریکارڈ رکھتی ہے اور ہر سال سائنسدانوں کی طرف سے نئی انواع کے جانداروں کی دریافت کو اس ریکارڈ میں شامل کرتی رہتی ہے۔


اس تنظیم کے ریکارڈ کے مطابق 2021 تک انسانی معلومات کے مطابق دریافت شدہ تعداد میں زمین پر 17 سے 21 لاکھ کے قریب جانداروں کی انواع موجود ہیں۔ جانوروں کے اعتبار سے ان میں تقریباً دس لاکھ حشرات الارض کی انواع ہیں، جبکہ پرندوں کی انواع 11 ہزار کے قریب ہیں۔ ایسے ہی 11 ہزار ریپٹایلز(سانپ، چھپکلی، کچھوے وغیرہ) کی انواع جو خشکی اور سمندر دونوں میں رہ سکتے ہیں۔ایمفیبینز (مینڈک وغیرہ) کی انواع 8 ہزار کے قریب جبکہ 6 ہزار کے قریب ممالیہ جانوروں کی انواع موجود ہیں۔ ایسے ہی مچھلیوں کی انواع 36 ہزار سے زائد ہیں۔


تاہم یہ تعداد اصل تعداد سے کہیں کم ہو سکتی ہے کیونکہ ہم ہرنوع کے جاندار میں ارتقاء کے عمل کو ٹریک نہیں کر سکتے اور کئی جاندار ارتقاء کے عمل سے ہوتے ہوئے مختلف انواع میں تبدیل ہو چکے ہونگے جنکا ہمیں مکمل علم یا اندازہ نہیں۔ ہر سال اس تعداد میں تقریباً 13 ہزار نئی انواع کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔


سائنس میں نوع سے مراد جانداروں کا وہ گروہ ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ جینیاتی طور پر اس قدر مشابہت رکھتا ہو کہ انکی نسل افزائش کے عمل سے آگے سے آگے بڑھ سکے۔

مثال کے طور پر گدھا ایک الگ نوع ہے اور بکرا الگ۔ (تاہم لاہور میں کڑاہی میں اسکا پتہ نہیں چلتا). ایسے ہی سانپ الگ نوع ہے اور چھپکلی الگ وغیرہ وغیرہ ۔


ماحولیاتی آلودگی اور جنگلات کے کٹاؤ اور شہروں کے پھیلاؤ کے باعث اب کئی جانوروں کی نسلیں معدوم ہو رہی ہیں ۔ سائنسدانوں کے بنائے گئے کمپوٹر ماڈلز کے مطابق ہر روز جانوروں اور پودوں کی 150 سے 200 انواع معدوم ہو رہی ہیں۔


زمین پر اب تک چھ ایسے دور آ چکے ہیں جب زمین پر موجود جانداروں میں انواع کا 75 فیصد حصہ نہایت کم عرصے میں معدوم ہو جائے۔ کم عرصے سے مراد تقریباً 28 لاکھ سال کے دوران, جی زمین کی عمر اور اس پر موجود اربوں سال سے موجود زندگی کے اعتبار سے یہ عرصہ نہایت قلیل ہے۔ اس دور کو ماس ایکٹنشن ایونٹ کہتے ہیں اور اس وقت ہم چھٹے ایسے دور سے گزر رہے ہیں۔ اس سے قبل پانچواں ایسا دور آج سے لگ بھگ 6.6 کروڑ سال پہلے آیا جب زمین ہر ایک بڑے شہابِ ثاقب کے گرنے سے ڈائناسورز اور دیگر کئی جانوروں اور پودوں کی نسل تباہ ہو گئی۔



 
 
 

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
Leveraeg Info.jpg
  • Leverage Info | Facebook Page
  • Leverage Info Instagram
  • Leverage info Youtube

Leverage  - Copyright © 2024 Conglomerate Services (Private) Limited. - All Rights Reserved

bottom of page