پاکستان کی جانب سے 30 مئی 2024 کو ایک 5400 کلوگرام وزنی سٹیلائٹ سپیس میں بھیجا گیا تھا۔
Benefits of sending MM1 satellite to Space:
یہ سٹیلائٹ بھیجنے کا فائدہ کیا ہے؟
دور جدید میں آپ جو موبائل-ٹی وی-جی پی ایس سسٹم-لائیو براڈکاسٹنگ وغیرہ دیکھنے کے قابل بنے ہیں یہ سب انہی سٹیلائٹس کا ہی تو کمال ہے ۔
چلیں اس وقت MM1 satellite کے فائدوں کی بات کرتے ہیں۔
پاکستان منسٹر آف انفارمییشن ٹیکنالوجی "شازیہ فاطمہ خواجہ" PAKSAT-MM1 Satellite Application conference میں بتاتی ہیں کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہم نے ایڈوانس سپیس ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا کیونکہ اس دور میں یہی اعلی درجے کی ٹیکنالوجی ہمیں ترقی کرنا سکھائے گی۔
PAK-set MM1
ہماری مواصلاتی ٹیکنالوجی (communication technology) کو بہت آگے لیکر جائے گی اور اسے زیادہ بہتری سے اور زیادہ آسانی سے عام لوگوں تک دستیاب کرے گی۔
اس سٹیلائٹ کا یہ فائدہ ہوگا کہ
یہ ہمارے ریموٹ ٹیسٹینگ علاقوں میں انٹرنیٹ کی بہتر اور آسان سہولت مہیا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی جس سے ایک ڈیجیٹل روشن پاکستان وجود میں آئے گا۔
ریموٹ ٹیسٹینگ علاقے کیا ہیں؟
ریموٹ ٹیسٹینگ علاقے وہ علاقے ہوتے ہیں جو کہ جیوگرافکلی بڑے شہروں Urban Areas سے دور ہوتے ہیں جہاں ہر سہولت میسر نہیں ہوتی ہے اور یا ان تک محدود کنیکشن ہی ممکن ہوتے ہیں یا ان تک رسائی آسانی سے نہیں ہوپاتی، مثلا پہاڑی علاقے جیسے کوھستان،سندھ اور بلوچستان وغیرہ کے علاقے۔
اسکے دوسرے فائدے کو ہم یوں بیان کر سکتے ہیں کہ یہ پاکستان کے حالات کے گیم چینجر کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ یہ Direct to Home services،ٹیکی-کمیونیکیشن-ٹیلی-میڈیسن وغیرہ کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہے۔
لیکن یہ سب چیزیں تو کچھ حد تک پاکستان میں پہلے سے ہی موجود ہیں تو اس نئے سٹیلائیٹ MM1 کی کیا ضرورت ؟
اسکی بہت زیادہ ضرورت ہے اور اسکی اہم وجہ یہ بھی ہیکہ یہ ریموٹ ٹیسٹینگ ایریاز میں بھی انٹرنیٹ کی آسان اور تیز سہولت کو ممکن بنائے گا۔
اسکا تیسرا فائدہ کافی حیران کن ہے کیونکہ یہ ایک عام شہری کو broadband مہیا کرے گا.
یہ broadband ایک قسم کا ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کنیکشن ہے جو کہ آپکو کافی زیادہ تیز انٹرنیٹ کنیکشن (25Mbps) کی سپیڈ مہیا گرے گا جس سے آپ کا ڈیٹا ٹرنسمیشن ریٹ کافی زیادہ بڑھے گا اور آپ پہلے سے تیزی سے ڈاؤنلوڈنگ-اپلوڈینگ وغیرہ کر سکتے ہیں۔
چوتھے فائدے کے طور پر میں کہنا پسند کروں گا یہ آپکو (very small aperture terminal)VSAT مہیا کرے گا
(VSAT) کیا یے؟
یہ ایک سٹیلائٹ بیسڈ کمیونیکیشن سسٹم ہے جو کہ آپکو تیز اور آسان ٹو وے ڈیٹا کمیونیکیشن،انٹرنیٹ اسیز،اور سیکیور ڈیٹا ٹرنسمیشن میں مدد دے گا۔
اس سٹلائیٹ MM1 میں بہت سارے کمیونیکیشن ایڈوانس آلات لگے ہیں جو کہ کمیونیکیشن کو مزید بہتر بنائے گا۔اسکے اندر
C-band
Ku-band
Ka-band
L-band
لگے ہوئے ہیں جو کہ مختلف فریکوینسیز میں کام کرتے ہیں جیسے۔
C-band
اس مواصلاتی آلے کی فریکوینسی 4-8 GHz
(یہاں پر گیگا ہرٹز مطلب 4 سے 8 ارب بار "الیکٹرو میگنیٹک لہر") اپنی سمت میں تبدیلی لاتی ہے۔
یہ آلہ ٹیلی کمیونیکیشن-براڈکاسٹینگ اور موسمیاتی معلومات فراہم کرتا ہے جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے کم ہی اثر ہوتا ہے۔
Ku-band (12-18 GHz)
یہ آلہ broadband internet,TV communication اور تیز ترین انٹرنیٹ فراہمی جو موثر بنائے گا۔
Ka-band (26-40 GHz)
یہ مواصلاتی آلہ 5G نیٹورک سپیڈ-HD video transmission -اور ہائی سپیڈ نیکٹ جنریشن سپیڈ مہیا کرے گا۔
L-band (1-GHz)
یہ آلہ GPS-Mobile networks اور Emergency Communication میں مدد دے گا ۔
MM1 satellite کی زندگی:
یہ سٹیلائٹ اگلے 15 سالوں تک مسلسل اپنی سروسز مہیا کرے گا اور تقریبآ سال 2039 تک اپنی زندگی کو پوری کر چکا ہوگا۔
یہ ایک جیوسٹیشنری کمیونیکیشن اور جیو سٹیشنری آربٹ سٹیلائٹ ہے جو کہ اعلی کمیونیکیشن آلات سے لیس ہے۔
جیسے کہ اب پاکستان کا سٹلائیٹ اونچائیوں کو چھو رہا ہے ویسے ہی انشاء اللہ اب پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔
Commentaires